Faraz Faizi

Add To collaction

تحریری مقابلہ-(ورق). مٹا سکے نہ ترا نام ورق دل سے کبھی



💖💖💖💖💖💖💖💖

صدا رہے گا ہمیں غم تجھے نہ پانے کا

صلہ ملا ہے یہی تم سے دل لگانے کا


نگاہیں ہم سے ملاتے نہیں ہو کیوں آخر

سبب تو ہوگا کوئی ہم سے روٹھ جانے کا


تمہیں کو ٹوٹ کے چاہا ہے اور چاہیں گے

ہمیں نہ فکر کسی کی نہ غم زمانے کا


پلٹ کے ماضی کے اوراق جب بھی دیکھے ہیں

عجیب قصہ ہے جنت سے میرے آنے کا


مٹا سکے نہ ترا نام ورق دل سے کبھی

جتن تو ہم نے کیا بارہا مٹانے کا


میں کہہ گیا بھی زمانے کو خیرباد تو کیا

یہ سلسلہ تو پُرانہ ہے آنے جانے کا


کیا ہے تیرا بہت انتظار فیضی نے

اب انتظار ہوا ختم تیرے آنے کا

★♥★♥★♥★

✍🏻 فرازفیضی.9326187516..کشن گنج بہار

   3
3 Comments

Bushra Zaifi

20-Nov-2021 10:24 PM

Well done

Reply

Faraz Faizi

04-Nov-2021 06:58 AM

شکریہ جانی ♥♥♥

Reply

Bht khoob pyaare ❤️❤️❤️❤️💕💕

Reply